Most Read حمد باری تعالیٰ March 12, 2021March 12, 2021 gujjarworld 0 Comments Hamd-e-Baritala حمد باری تعالیٰ شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے دیتا ہے حق تجھ کو صدا ، اے غافل اب ہوش میں آلب پہ رب کا نام سجا ، غیراللہ کا نقش مٹا لا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ ذات و صفات کا ذکر کریں ، نفی اثبات کا ذکر کریں اسمِ ذات کا ذکر کریں ،اس سے ملے گی دل کو جزالا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ اپنے رب کا شکر کریں ، آﺅ مل کر ذکر کریں راہِ نجات کا فکر کریں ، ذکر کریں یہ صبح و شاملا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ اس کی محبت میں رو کر ، بیج محبت کے بو کر حق کی یادوں میں کھو کر ، نقش دوئی کا دل سے مٹالا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ شاد دل ناشاد کریں ، اپنے رب کو یاد کریںدل کا نگر آباد کریں ، دل پہ عیاں ہو راز بقالا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ قرب خدا کا حاصل ہوگا ، ذکر سے روشن دل کا ہوگا جذب میں جب کامل ہوگا ، دکھوں کی ہے یہ دوالا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ بن جائے گا توُ بھی ولی ، لب پہ سجا لے ذکرِ جلی دل میں بسا لے ذکر خفی ، کعبہ حجرہ جاں کو بنا لا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ مست بہاروں میں توُ ہے ، چاند ستاروں میں توُ ہے سب گلزاروں میں توُ ہے ، سب چیزوں میں نورِ خدا لا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ مشہدئے بے دل کی سن ، اربابِ محفل کی سن ہر ذاکر شاغل کی سن ، سن لے سب کے دل کی صدا لا الہٰ الا اللہ لا الہٰ الا اللہ بحوالہرحمت کا سمندرمحمد عرفان ثاقب قادری